ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی

معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ، آئندہ برس4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے

Apr 10, 2026 | 10:51:AM
ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی ۔
اے ڈی بی نےرواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ آئندہ برس پاکستان کی جی ڈی پی 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
رواں سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 6.4 فیصداورآئندہ برس 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان  ظاہرکیاگیاہے۔
اے ڈی بی کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں کمی کا امکان ہے ،مشرق وسطیٰ کی جنگ معاشی ترقی کی رفتار کو متاثر کر سکتی ہے،جنگ کی وجہ سے توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،جنگ کے باعث زراعت ، صنعت اور ترسیلات زر میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈمیں نئی تقرریوں کا فیصلہ ،اشتہار جاری
 اے ڈی بی کے مطابق حالیہ معاشی استحکام کے باوجود پاکستان کی معیشت کو خطرات لاحق ہیں،عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کو مہنگائی اور مالیاتی دباؤ کا سامنا ہے ،ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معاشی اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا ۔