ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی 

Apr 10, 2023 | 23:01:PM
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی 
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مارچ 2023 تک رجسٹرڈ وٹرز کے اعداد شمار جاری کردئیے ،ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔
الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 ہے ،مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں 10 لاکھ 20 ہزار 953 ووٹرز ہیں ،بلوچستان میں 52 لاکھ 8 ہزار 726 ووٹرز ہیں ، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ووٹرز ہیں،پنجاب میں 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ووٹرز ہیں،سندھ میں 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ووٹرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری