گوگل بھی مصنوعی ذہانت سے متاثر،اہم فیچرز شامل کرنیکا اعلان

Apr 10, 2023 | 14:18:PM
 معروف ترین سرچ انجن بھی جلد آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس ہوگا۔ گوگل میں ’’بات چیت کی مصنوعی ذہانت‘‘ شامل کرنے کا ارادہ ہے،  جس پر ابھی کام جاری ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف ترین سرچ انجن بھی جلد آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس ہوگا۔ گوگل میں ’’بات چیت کی مصنوعی ذہانت‘‘ شامل کرنے کا ارادہ ہے،  جس پر ابھی کام جاری ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی ) سے آن لائن سرچ میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرچ انجن استعمال کرنے والے اب سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔

سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل نئے اے آئی سرچ پروڈکٹس کی ٹیسٹنگ کررہا ہے، جس میں صارفین ایسے فیچرز سے استفادہ کریں گے جس میں لوگوں کو سوالات کے جواب کے بعد اس سے متعلق مزید سوالات پوچھنے کی سہولت ہوگی ۔

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن بِنگ کا اَپ گریڈِڈ ورژن جاری کیا تھا جس میں چیٹ جی پی ٹی کی صلاحیت ہے۔گوگل طویل عرصے سے سرچ انجن ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت بڑا نام ہے جو آن لائن معلومات تک رسائی کا تیز اور آسان طریقہ پیش کرتی ہے، فروری میں گوگل نے چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کے نام سے اپنا آرٹیفیشل انٹیلی جنس بنایا تھا جو چیٹ جی پی ٹی جیسا ہے۔

گوگل کے مطابق بارڈ ایک ’تجربہ‘ اور ایک ’طاقتور ٹیکنالوجی‘ ہے، اس کو ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال کرنا چاہئے۔