چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

Apr 10, 2023 | 13:25:PM
 چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججزکے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایات دائر کی گئی ہیں جب کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرادی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی، معاملہ قومی اسمبلی کے سپرد،بل پیش

سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا ہےکہ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججزنے مس کنڈکٹ کیا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی چیف جسٹس سمیت چاروں ججزکو عہدے سے ہٹایا جائے۔

چیف جسٹس سمیت تمام ججز کے خلاف شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔