منیب بٹ اور بلال قریشی کی مریم نواز سے خاتون کے بُرے رویے پر مذمت

Apr 10, 2023 | 12:53:PM
منیب بٹ اور بلال قریشی کی مریم نواز سے خاتون کے بُرے رویے پر مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں بول پڑے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مریم نواز کی ایک ویڈیو  تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون ان سے نا مناسب گفتگو کر رہی ہیں۔

تاہم اب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت میں کھڑے ہونے والے منیب بٹ نے خاتون کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی غلط قرار دیا۔

دوسری جانب اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کے حق میں بول اُٹھے اور اسے بدتمیزی قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدتمیزی ہے، میں کبھی اس کی حمایت نہیں کروں گا۔ اختلاف رائے کا اظہار تمیز کے دائرے میں رہ کر بھی کیا جاسکتا ہے، براہ کرم ہر ایک کا احترام کیجیئے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک خاتون نے سیلفی کے بہانے مریم نواز کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس دوران خاتون نے انگریزی میں مریم نواز سے کہا کہ ’کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ ’میری فیملی چور ہے‘۔

خاتون کے اس نامناسب رویے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شائستگی کے ساتھ ویڈیو کے فریم سے ہٹ جاتی ہیں۔