امیتابھ کا ریکھا کی موجودگی میں اہلیہ کیسا تھ ایسا اقدام کہ سب حیران،ویڈیو وا ئرل

Apr 10, 2021 | 20:15:PM
 امیتابھ کا ریکھا کی موجودگی میں اہلیہ کیسا تھ ایسا اقدام کہ سب حیران،ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی وڈکے سدا بہار اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی  آج 73  ویں سا لگرہ ہے۔ اس موقع پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ سا تھ مداح بھی اس دن کو خاص بنانے میں لگے ہیں۔ ایک ویڈیو  بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک تقریب میں امیتابھ بچن اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔

 یا د رہے کہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کو انڈسٹری میں قدم رکھے 50 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے 1969 میں سات ہندوستانی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اب بھی وہ انڈسٹری میں ایکٹو ہیں۔  ایک ایوارڈ تقریب کے دوران یہ تینوں ساتھ بیٹھے ہیں۔ویڈیو میں شاہ رخ خان شو کی میزبانی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریکھا ، کاجول ، سوناکشی سنہا جیسے بالی ووڈ ستارے بھی بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تبھی امیتابھ بچن ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔ ایسے میں دونوں کے بیچ میں بیٹھے بیٹے ابھیشیک بچن تھوڑا سا حیران ہوجاتے ہیں اور بہت ہی پیارا ردعمل دیتے ہیں۔ جیہ بچن اپنے آپ میں بیحد ہی خاص پرسنالٹی رکھتی ہیں۔ امیتابھ بچن انہیں 'لیڈی آف دا ہائوس' بھی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کا بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانٹک انداز،ویڈیو کی سو شل میڈیا پر دھوم