ایران کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت، امریکہ کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Sep 09, 2025 | 20:49:PM
ایران کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت، امریکہ کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ا یران نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے سرکاری ٹی وی پر گفتگو کے دوران قطر پر اسرائیل کے حملے کو ’بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ اور ’قطر اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی قومی خودمختاری پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ واقعہ خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک ’سنجیدہ پیغام‘ ہے۔

دوسری جانب قطر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے اہلکاروں کو محفوظ رہنے کی ہدایایات جاری کی ہیں، اسی کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جہاں ہیں وہیں پناہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں :صحافیوں پر تشدد قابل مذمت، غیرضروری سوال کاروبارمتاثرکرتے ہیں:علیمہ خان