اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 65 فلسطینی شہید

Sep 09, 2025 | 10:37:AM
اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 65 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قابض اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا،صیہونی فورسز کے حملوں میں24 گھنٹے کے دوران مزید 65 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوگئے۔

 شہدا میں امداد کے متلاشی 14 افراد بھی شامل ہیں، فاقہ کشی سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات 393 ہو گئیں،غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد64 ہزار 522 ہوگئی،1لاکھ 63 ہزار 96 زخمی ہوچکے۔

 اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں غذائی بحران مکمل انسانی تباہی میں بدل چکاہے، غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن، ادویات اور خوراک کی قلت برقرار ہے۔