زلزلے سے نقصانات، مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کےساتھ ہیں، نگران وزیراعظم

Sep 09, 2023 | 12:33:PM
 زلزلے سے نقصانات، مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کےساتھ ہیں، نگران وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا،اپنے بیان میں نگران وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ہے تو ہم سب ہیں، سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے: آصف علی زرداری
 علاوہ ازیں نگران وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  نے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کو ٹیلیفون کر کے ہولناک زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔