اداکارہ یامی گوتم نے اصلی سونے کی زری کے کام والی مہنگی ترین ساڑھی کیوں پہنی؟

Sep 09, 2021 | 18:50:PM
اداکارہ یامی گوتم نے اصلی سونے کی زری کے کام والی مہنگی ترین ساڑھی کیوں پہنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈکی معروف ماڈل اور اداکارہ یامی گوتم نے اپنی نئی فلم  ’بھوت پولیس‘ کے پروموشنل ایونٹ کے لیے سونے کی تاروں سے بنی ساڑھی پہن لی۔
 یہ بھی پڑھیں:جادو یا پھر آنکھوں کا دھوکا۔۔اُبلتے ہوئے پانی کی کڑاہی میں آرام سے بیٹھےبچے کی ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق اداکا رہ یامی گوتم نے با لی وڈ کی بہت سی فلموں میں بطور ہیروئن یادگار رول کئے  ۔انہوں نے  انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ہرے اور گلابی رنگ کی بنارسی کی ساڑھی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ اور شہناز گِل آخری بار کس میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے؟۔۔تفصیلات آگئیں

اداکارہ نے پروموشنل ایونٹ کے لیے اس بنارسی ساڑھی کا انتخاب بھارتی فیشن ڈیزائنر ایکایا کی ساڑھی کلیکشن سے کیا ہے جس کی قیمت 1,62,500 بھارتی روپے ہے۔یامی گوتم اصلی سونے کی زری کے کام والی اس خوبصورت ساڑھی اور ہلکے میک اپ میں، جوڑا باندھے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ یامی گوتم اس نئی فلم ’بھوت پولیس‘ میں اداکار سیف علی خان، ارجن کپور اوراداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ نظر آئیں گی۔