دہشتگردی کے آگے بند باندھنے کیلئے جوانوں نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا،راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسی فوج ہو جس نے اس قسم کے سنگین حالات کا اتنے عرصے تک مقابلہ کیا ہو،دشمنوں نے ہر طرح کے حربے استعمال کئے کہ وہ پاکستان کو نقصان پہنچائیں،دہشتگردی کی لہر ملک میں کئی دہائیوں سے جاری ہے ،اس کے آگے بند باندھنے کیلئے افواج کے عظیم اور بہادر بیٹوں نے ہمت استقلال بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کو دھچکا، اہم بولر انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے
راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ پوری دنیا کی جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں،جو بھی دہشتگردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے سو فیصد ہندوستان ہے،اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہم دن رات دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں،ان کاکہناتھا کہ گوجر خان کے سینے پر دو نشان حیدر سجے ہوئے ہیں،ہمارا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں آپ کو پاکستان کا جھنڈا نظر نہ آئے،جب پاکستان کی بات ہو تو ہم سب ایک ہیں،ابھی بھی ہمارے دشمن نے سیز فائر تو کیا ہے جنگ شاید بند نہیں کی۔
راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ ہماری فوج 25 کروڑ ہے، وہ ہمارے بیٹے ہیں،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا دشمن کو مہنگا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے سردیوں کی نوید سنا دی