سپیشل چکن تکہ بنانے کی آسان ترکیب

Oct 09, 2025 | 15:33:PM
سپیشل چکن تکہ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برِصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے مقبول چکن تکہ ایک شاندار اور لاجواب پکوان ہے جو بچوں، بڑوں، خواتین و حضرات سبھی میں یکساں مقبول ہے اور دیسی روایتی کھانوں میں شامل ہے، مرغی کی رانوں کو تیکھے مسالوں میں میرینیٹ کرکے کوئلوں پر بھون کر پکایا جانے والاسپیشل تکہ اپنی سوندھی خوشبو کے باعث دور سے ہی پہچانا جاتا ہے۔ اسے دوپہر میں یا رات کے کھانے میں چپاتی، پراٹھے یا نان کے ساتھ کھائیں اور خوب مزے اڑائیں۔

اجزاء

ہلدی،  آدھا چائے کا چمچ،لال مرچ پسی ہوئی آ دھا چائے کا چمچ،گرم مصالحہ پائوڈرآدھا چائے کا چمچ،کچری پائوڈرآدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ پسی ہوئیآدھا چائے کا چمچ،زیرہ پسا ہواآدھا چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک کپ،پپیتے کا پیسٹ دو سے تین کھانے کے چمچ، کریم آدھا کپ، ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ کا پاؤڈر ایک چٹکی، مرغی کی ران دو عدد۔

بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں ہلدی، لال مرچ پسی ہوئی، گرم مصالحہ پائوڈر، کچری پائوڈر، کالی مرچ پسی ہوئی، گرم مصالحہ، پسا ہوا زیرہ، نمک، دھنیا پائوڈر، لیموں کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی، پپیتے کا پیسٹ، کریم اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،اب اس میں چٹکی بھر کالی مرچ کا پائوڈر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں،اب ایک بڑے پیالے میں مرغی کی رانیں رکھیں اور اس پر پہلے سے تیار شدہ مرکب ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ گوشت پر اس مرکب کی تہہ چڑھ جائے،اب چھری کی مدد سے آمیزہ لگے گوشت میں لمبے لمبے کٹ لگا لیں اور اس میں اچھی طرح آمیزہ بھر دیں اس کے بعد اسے 30 سے 40 منٹ تک کے لئے میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں۔


اب مصالحہ لگی مرغی کی رانوں کو سیخوں میں پرو کر دہکے ہوئےکوئلوں پر 3 سے 4 منٹ تک بھونیں، اس دوران ان پر برش کی مدد سے ہلکا ہلکا تیل بھی لگاتے رہیں اور اسے الٹتے پلٹتے بھی رہیں تاکہ ہر طرف سے گوشت اچھی طرح پک جائے،مزیدار چکن تکہ تیار ہے، اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ کھائیں، نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔