لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے اپ گریڈیشن بجٹ کی منظوری دے دی گئی

Oct 09, 2023 | 19:20:PM
لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کے اپ گریڈیشن بجٹ کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی تھی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا کام 90 روز میں مکمل کیا جائیگا، محسن نقوی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سفاری زو کیلئے دو ارب 45 کروڑ کی رقم کی منظوری دی۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر عظیم ظفر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بجٹ کی رقم میں کمی کی گئی، لاہور چڑیا گھر کو 2 ارب13 کروڑ 60 لاکھ کی بجائے 1 ارب 83 کروڑ 6 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔