بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

Oct 09, 2023 | 18:19:PM
بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: بالائی علاقوں میں برفباری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان)بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقوں اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی،برفباری سے سردی کے شدت بتدریج اضافہ ہوگیا،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔
ادھرمیدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے،مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ اور خوازہ خیلہ میں بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر میڈیٹ پارٹ 1 کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی