مانسہرہ ایکسپریس وے پر حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Oct 09, 2023 | 16:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ہزارہ یونیورسٹی کے قریب  مانسہرہ ایکسپریس وے ہاتھی میرا میں ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق  ہوگئے۔ 

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق4 افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جی ایل آئی کار شانگلہ کی تحصیل چکیسر سے مسافر لے کر منزل پہنچنے سے پہلے حادثے کا شکار ہوگئی۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق مانسہرہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تیز رفتاری کے باعث کوچ اور جے ایل آئی گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔

جاں بحق افرادمیں شامل ساجد علی ولد دلاور خان  کا تعلق سیکنئی چکیسر سے تھا جو ایک سکول ٹیچر تھا اور پارٹ ٹائم ٹیکسی ڈرائیور بھی تھا ، عمرصادق اور افسر الدین  کا تعلق شواوو کوز کلے تحصیل چکیسر سے ہی تھا ۔