افغانستان میں شدید زلزلہ ، صوبہ ہرات میں جاں بحق افراد کی تعداد2400سے زائد

Oct 09, 2023 | 12:46:PM
افغانستان میں شدید زلزلہ ، صوبہ ہرات میں جاں بحق افراد کی تعداد2400سے زائد
کیپشن: افغانستان میں شدید زلزلہ ، صوبہ ہرات میں جاں بحق افراد کی تعداد2400سے زائد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان میں شدیدزلزلہ ،،صوبہ ہرات میں جاں بحق افراد کی تعداد2400سے زائدہوگئی۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ ہرات میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 2400 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9ہزار سے زائدزخمی ہیں، زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس، اقوام متحدہ سے بڑی خبر آ گئی

افغان حکام کا مزید کہنا ہے کہ زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہو گئے ہیں، ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن جاری ہے۔