فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم

اب تک اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچوں سمیت 413 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 121 فلسطینی بچوں سمیت 2 ہزار 3 سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں

Oct 09, 2023 | 09:35:AM
فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)دنیا میں امن لانے والے بند کمرہ اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان تک جاری ہو سکا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کریں تاہم امریکی اور  اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔امریکا نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں  اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کر دیا۔

 ضرورپڑھیں:فلسطین،اسرائیل جنگ کا تیسرا روز،ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد سات سو ہوگئی
خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس کے دوران روس نے سلامتی کونسل کے دیگر رکن ملکوں سے اتفاق نہیں کیا۔اجلاس کے دوران روسی سفیر نے  فوری جنگ بندی اور بامعنیٰ مذاکرات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطین سے متعلق دہائیوں پہلے طے معاہدے پرعمل کرے۔

اجلاس کے دوران چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ سلامتی کونسل نے کچھ نہیں کہا ورنہ عام شہریوں کے خلاف کیے گئے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں ایک افسر اور 50 صیہونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 22 سو سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنالیے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچوں سمیت 413 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 121 فلسطینی بچوں سمیت 2 ہزار 3 سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اسرائیل پر نیپالی حملے میں امریکا برطانیہ اور نیپال کے شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے،نیپالی سفارت خانے نے حماس کے ’الاقصیٰ فلڈ آپریشن‘ کے تحت اسرائیل میں موجود 10 نیپالی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 3 مریکی شہریوں، 1 برطانوی اور 2 یوکرینی شہیروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایک برطانوی شہری لاپتہ ہو گیا ہے۔