بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں،8بچے جاں بحق

Oct 09, 2022 | 10:21:AM
چلاس,24نیوز,پولیس,ریسکیو
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چلاس میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کا واقع چلاس کے علاقے بونر داس میں پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، تمام لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔

افسوسناک واقع علی الصبح پیش آیا ہے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون سمیت 8 بچے شامل ہیں۔کچے مکان کا چھت گھر کا چھت بیم ٹوٹنے سے گری ہے۔ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔