27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ

Nov 09, 2025 | 21:04:PM
27ویں آئینی ترمیم، سینیٹر دنیش کمار کا اقلیتوں کے عہدوں سے متعلق حیران کن مطالبہ
کیپشن: سینیٹر دنیش کمار،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ہی اقلیتوں کو اہم عہدہ دینے سے متعلق حیران کن مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے دنیش کمار نے کہا کہ 27ویں ترمیم آرہی ہے اور اس کا شور بھی بہت ہے، اس طرح کی ترمیم لائیں کہ غیر مسلم بھی صدر پاکستان اور وزیراعظم بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ترامیم بھی ہونی چاہیے کہ سینیٹر وزیراعظم بن سکے اور بجٹ بھی سینیٹ سے ہی منظور ہو۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر ہونے کے باوجود مجھے غیر مسلم کہا جاتا ہے جبکہ میں بھی داتا دربار اور سہیون شریف درگاہ پر حاضری لگانے جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو جو مسائل پیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری و نجی ملازمین کی موجیں، ایک ساتھ 2 چھٹیوں کا اعلان