عمران حکومت سخت مشکل میں۔3اتحادی جماعتو ں کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تحفظات کا اظہار

Nov 09, 2021 | 22:57:PM
ای وی ایم۔ق لیگ۔ایم کیو ایم۔تحفظات
کیپشن: عمران خان۔فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کی اتحادی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) پر دی جانے والی حکومتی بریفنگ پر اپنے تحفظات سامنے رکھ دیئے ، اتحادیوں نے شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اور دیگر کو صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے گلے پر انگوٹھا رکھ کر کام لے رہے ہیں۔
ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ای وی ایم پر آپ لوگوں کو پہلے بریفنگ دینی چاہئے تھی ۔ ہمیں لاہور جا کر اپنی قیادت سے مشاورت کرنی ہے کہ ہم نے اس بل کو اسپورٹ کرنا ہے یا نہیں، انہوں نے ووٹنگ میں حمایت کا فیصلہ قیادت پر چھوڑ دیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے بھی ای وی ایم کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کر دیا ہمیں کسی بھی معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا ،ہمیں شام کو پارلیمنٹ اجلاس کا بتایا جاتا ہے کہ صبح سیشن ہے ۔ایم کیو ایم ارکان نے کہا یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے اس میں جلد بازی کیوں، ایم کیو ایم کو بھی اس بریفنگ پر تحفظات ہیں، ہم نے بھی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد ووٹ دینا ہے۔
 ساتھ ہی جی ڈی اے نے بھی ای وی ایم کے معاملے پر سوالات اٹھا دیئے اور کہا آپ نے اگر دھاندلی روکنی ہے تو پہلے نادرا کے 40 لاکھ بوگس ووٹ لسٹوں کو ختم کریں، سائرہ بانو نے کہا میرے والد فوت ہو چکے ہیں لیکن گزشتہ دس سالوں سے ان کا ووٹ کاسٹ ہو رہا ہے ، انہوں نے ای وی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا فون سم نکلوانے کیلئے ربڑ کا انگوٹھا استعمال ہوتا ہے تو ووٹ کیلئے بھی ربڑ کا انگوٹھا بن سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔دورہ پاکستان کی منسوخی۔۔ انگلینڈ ہرجانہ ادا کرنے کو تیار