بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا ۔۔پاکستان کے بعد چین کا بھی افغان اجلاس میں شرکت سے انکار

Nov 09, 2021 | 21:40:PM
پاکستان کے بعد چین کی بھی جھنڈی
کیپشن: پاکستان کے بعد چین کا بھی اجلاس میں شرکت سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے بعد چین نے بھی بھارت میں افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر ہونے والے ’دہلی ریجنل سیکیورٹی ڈائیلاگ‘ میں شرکت سے معذرت کرلی۔بھارت نے پروسی ممالک کو علاقائی سلامتی اجلاس میں شرکت کیلیے مدعو کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا۔
بھارت کی میزبانی میں مختلف ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریز کا اجلاس کل 10 نومبر کو ہوگا جس کی سربراہی بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کریں گے۔اجلاس میں روس، ایران، قازغستان، کرغز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مشیران قومی سلامتی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی شہری نے میراتھن ریس عافیہ صدیقی کے نام کردی