کابینہ کا گندم اور چاول افغانستان بھیجنے , افغانستان کی تمام درآمدات پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ 

Nov 09, 2021 | 20:17:PM
کابینہ فیصلہ
کیپشن: فواد چودھری پریس بریفنگ دیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی کابینہ نے وافر مقدر میں گندم اور چاول افغانستان بھیجنے اور افغانستان کی تمام درآمدات پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد خوراک کی کی کا شکار ہیں اور اب تک 8 بچے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں، ہم دنیا کو اپنے خدشات کا پہلے ہی اظہار کرچکے تھے ، ہم تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے جو افغان باشندوں کے لیے مناسب ہوں گے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں آئندہ ماہ منعقد کیا جائے گا جہاں مسلم ممالک سے خوارک سے متعلق افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے اپیل کی جائے گیا
 انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی گیس اور آر ایل این جی کی قیمت بڑھنے کے پیش نظر اور گیس کے غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے وفاقی کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کےلئے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا ہے،قیمتوں کا اطلاق 15 نومبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک ہوگا، اس اضافے کا گھریلو صارفین سے کوئی تعلق نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر افغانستان کو خوراک کے بحران سے نہیں بچایا گیا تو صورتحال ناقابل یقین تک خراب ہوجائے گی اور اس بارے میں ہر فورم اور سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے کی وجہ سے وہاں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور انہیں بیرونی امداد بھی حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے افغانستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
فواد چودھری نے بتایا کہ اس وقت سیاحت کا رحجان بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی ڈی سی کی املاک کو لیز کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ بلوچستان نے کہا کہ وہ حتمی فیصلہ کرکے آگاہ کریں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کی املاک صوبوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ انہیں خود لیز کریں اور یہ ہی پیشکش ہم نے حکومت سندھ کو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت گرانے کے لیے 3 سال کوششیں کرلی لیکن وہ کچھ نہیں کرسکتے اور اب انہیں مزید 2 سال انتظار کرنا ہوگا بلکہ آئندہ پانچ سال بھی انتظار کی زحمت اٹھانی پڑے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس لیڈر ہے اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے، اپوزیشن پہلے اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونا سیکھیں، 90 کی دہائی نہیں ہے کہ ہروقت سازشیں کرتے رہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی تھم جائے گی، 2023 میں الیکشن کی جانب جائیں گے۔تحریک طالبان پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کا عمل آئین کے تحت ہوگا، اس لیے تمام متحارب گروپس کو پاکستان کے آئین کا احترام کرنا ہوگا۔۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے تعاون سے 911 کی ہیلپ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد تمام دیگر ہیلپ لائن 911 میں ضم ہوجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی شادی ۔۔اکشے کمار بھی میدان میں آگئے