کترینہ کیف کی شادی ۔۔اکشے کمار بھی میدان میں آگئے

Nov 09, 2021 | 17:34:PM
کترینہ کیف ،شادی 
کیپشن: کترینہ کیف اور اکشے کمار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف کی شادی کی خبریں آج کل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ہر چینل پر  کترینہ کی وکی کوشال کیساتھ شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ایسے میں جب کترینہ کیف اور اکشے کمار اپنی نئی فلم سوریا ونشی کی تشہیر کیلئے کپل شرما شوپر آئے تو کپل نے بھی کترینہ کیف سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اکشے کمار نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ کترینہ کیف اب شادی کیلئے تیار ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)


 شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران اداکارہ کا ٹیسٹ کیا گیا کہ وہ برتنوں کے بارے میں کتنی معلومات رکھتی ہیں۔ جب کترینہ کیف نے سب سوالوں کے جواب ٹھیک سے دیئے تو اکشے کمارنے کہا: "وہ شادی کے لیے تیار ہے۔"

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں مشہور ستاروں کو کپل کے شو میں مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی فلم سوریاونشی کی تشہیر کرسکیں
یہ بھی پڑھیں:وکی کوشل کی سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو وائرل