انگلش کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا جھٹکا۔۔اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

Nov 09, 2021 | 10:59:AM
انگلش پلیئر جیسن روئے زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر
کیپشن: انگلش پلیئر جیسن روئے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ کھلاڑی اور اوپنر جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے اوپنر جیسن روئے سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں پنڈلی میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ مکمل نہیں کرسکے تھے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیسن روئے کی جگہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین جیمز وینس کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

 یادرہے کہ انگلینڈ نے 10 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ابو ظبی میں مدمقابل ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی ،اداکارہ عائشہ عمر نے حقائق واضح کردیئے