کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی ،اداکارہ عائشہ عمر نے حقائق واضح کردیئے

Nov 09, 2021 | 10:32:AM
کیاعائشہ عمر شعیب ملک شادی کر رہے ہیں
کیپشن: عائشہ عمر شعیب ملک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) چند روز قبل وائرل ہوئے عائشہ عمر اور شعیب ملک کےفوٹو شوٹ نے مدا حوں کے دلوں میں بہت سےنئے سوالات کو جنم دیا۔ اسی فوٹو شوٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ سے سوال پوچھا " کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فوٹو شوٹ پر عائشہ عمر نے واضح طور پر کہا "جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔" 

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت عزت کرتی ہیں  وہ اور شعیب ملک اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سے سیکھا اشارہ کام آ گیا۔۔۔مغوی لڑکی بازیاب