جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل کرتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا ہولناک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب عوام کے لیے ریلیف کی خبر یہ ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کی زندگی خطرے میں؟ حفاظت کے غیر معمولی انتظامات
اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اس ردوبدل کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔