لاہورمیں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈی آئی جی ٹریفک نے عید سے قبل بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابدچوہدری)لاہورمیں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے عید سے قبل بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایت کردی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک سگنلز پر مانگنے والے پیشہ ور بھکاری ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں،وہ شہریوں کو ہراساں کر کے زبردستی پیسے مانگتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں 1 ہزار 800 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ،گدا گری ایکٹ کے تحت پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے،پیشہ ور بھکاریوں کے منظم گروہ میں نشئی، جعلی خواجہ سرا اور آوارہ لوگ شامل ہیں،پیشہ ور بھکاری معصوم بچوں اور مجبور عورتوں سے بھیک منگواتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی مزدا ایسوسی ایشن کا کرایوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیرپنجاب کے مطابق بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،معصوم بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اور مجبور عورتوں کو محکمہ ویمن پروٹیکشن کے حوالے کیا گیا،ٹریفک سگنلز پر مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں ،شہری سگنلز پر پیسے نہ دے کر پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔