گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل )وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا۔
کرایوں میں 10فیصد اضافے کا اطلاق آج سے کر دیا گیاہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تاحال کرائے بڑھانے کا اعلان نہ کیا،اس حوالے سے سیکرٹری آرٹی اے رانامحسن کاکہناہے کہ کرایوں میں اضافے کیلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کر لیاہے،اس مشاورتی اجلاس میں سرکاری سطح پر فیصلہ ہو گا کہ کرائے کتنے فیصد بڑھیں گے۔
دوسری طرف پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدکرایوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کردیاہے۔
صدر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ پچھلی دفعہ بھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےپرکرائےنہیں بڑھائےتھے،اب ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے ہم پیشگوئی کردی
واضح رہےکہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیاہے جس کےبعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔