ریڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ مستقبل کا وعدہ ہے: شرجیل میمن

May 09, 2025 | 10:54:AM
ریڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ مستقبل کا وعدہ ہے: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے،یڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ مستقبل کا وعدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے مشن کے نمائندگان، منصوبے کے کنٹریکٹرز، انجنیئرز، اور ٹرانس کراچی کے سینئر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، منصوبے میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں:برطانیہ کی 40 فیصد جامعات مالی بحران کا شکار

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی جدید، ماحول دوست اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ نظام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے،تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کام میں دگنی تیزی لائیں،ترقیا تی منصوبے جلد از جلد مکمل کریں،ریڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ مستقبل کا وعدہ ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ یوٹیلٹیز کی منتقلی سمیت دیگر ایشوز کے حل لئے اقدامات کئے اٹھائے گئے ہیں،اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے بھی اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ لاٹ تھری، بایو گیس پلانٹ سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔