بھارت، مسافر بس پل سے نیچے جاگری، 22 افراد ہلاک

May 09, 2023 | 13:11:PM
بھارت، مسافر بس پل سے نیچے جاگری، 22 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک مسافر بس پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں 50 مسافر سوار تھے اور بس مدھیا سے خارگون کی جانب جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ پاسکا اور وہ پل سے نیچے جاگری۔

 پولیس کے مطابق ڈرائیور نے پل پر اوور اسپیڈ کی جس وجہ سے بس بے قابو ہوئی اور وہ پل پر لگی حفاظتی جالیوں کو توڑتے ہوئے نیچے گری جس سے اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی،جس پل پر حادثہ پیش آیا اس کے نیچے دریا بہتا ہے لیکن ان دنوں دریا میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مکمل خشک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا