ساہیوال: بہادر شاہ پولیس کی کارروائی، گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی

May 09, 2023 | 09:35:AM
ساہیوال: بہادر شاہ پولیس کی کارروائی، گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چودھری) پنجاب کے ضلع ساہیوال میں تھانہ بہادر شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کے مطابق دوران ناکہ بندی بہادر شاہ پولیس کے جوانوں نے راوی ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

یہ بھی پڑھیے: عارف والا، سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنیوالا نوجوان گرفتار

ڈی پی او ساہیوال نے مزید بتایا کہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد گولیاں ہنڈا سٹی کار سے برآمد کی گئیں جنہیں ساہیوال میں سپلائی کیا جانا تھا جبکہ اس کارروائی میں دو ملزمان کاشف علی اور مبشر مرتضیٰ کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فیصل شہزاد کے مطابق برآمد شدہ گولیاں 9 ایم ایم پسٹل اور 12 بور کی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق ساہیوال کے علاقے جہاز گراؤنڈ سے ہے۔