عارف والا: سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنیوالا نوجوان گرفتار

May 09, 2023 | 09:11:AM
عارف والا: سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنیوالا نوجوان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد) پنجاب کے علاقے عارف والا کے تھانہ قبولہ کی حدود میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

   پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رینالہ خورد،مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم احمد علی چشتی نے ناجائز پسٹل کے ساتھ ٹِک ٹَاک پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔