بلوچستان ہائیکورٹ کا منصوبوں میں تاخیر پر اظہار برہمی،این ایچ اے سے رپورٹ طلب

Mar 09, 2026 | 21:45:PM
بلوچستان ہائیکورٹ کا منصوبوں میں تاخیر پر اظہار برہمی،این ایچ اے سے رپورٹ طلب
کیپشن: بلوچستان ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان ہائیکورٹ نے این ایچ اے کے سڑک منصوبوں میں تاخیر پر سخت اظہار برہمی  کیا ہے،عدالت نے N-25 اور N-50 سمیت اہم شاہراہوں پر سست روی پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دائر آئینی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل نےکی۔عدالت نے کہاکہ ادھورے منصوبوں کو چھوڑنا اور مرمت نہ کرنا قابل قبول نہیں۔این ایچ اے کے مختلف منصوبوں کے لیے 127 ارب روپے جاری، مگر پیش رفت تسلی بخش نہیں۔

عدالت نے رکن این ایچ اے بلوچستان کو جامع رپورٹ کے ساتھ طلب  کرتے ہوئے کہاکہ مزید تاخیر کی صورت میں چیئرمین این ایچ اے کو ذاتی طور پر جواب دینا ہوگا۔ 

کراچی۔خضدار۔کوئٹہ۔چمن روڈ اور کچلاک۔ژوب منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر سوالات اٹھاتے ہوئے عدالت نے کہاکہ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو ذمہ دار حکام کو طلب کیا جائے گا۔

این ایچ اے کے مؤقف پر وکلاء نے سخت تنقید کی  اور کہا خراب سڑکیں عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توانائی بحران؛ پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان