دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے : حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حافظ محمد طاہر محمود اشرفی دوست اسلامی ممالک کے حوالے سے بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جائے،پاکستان کی وزارت خارجہ ایران، اسرائیل جنگ اور عرب ممالک پر حملوں کے حوالے سے موقف بیان کر چکی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانی وہاں کے قوانین کی مکمل پابندی کریں،ایران ہمارا پڑوسی ہے اور سعودی عرب میں ہمارے مقدسات ہیں،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل برادر اسلامی ممالک کے درمیان معاملات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،اسلام اور مسلمان دشمن اس جنگ کو مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ بنانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ تصادم کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں،تمام مکاتب فکر کی قیادات اور عوام کو پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہیے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ قومی یا عوامی املاک کو جلانا یا ملک میں پر تشدد فضا پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ جنگ کے معاشی اثرات،پنجاب حکومت کا اخراجات کم کرنے کا فیصلہ