برطانوی ہائی کمشنر جین میریئٹ کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریئٹ کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔
برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان کے آفات کے حوالے سے پیشگی تیاری اور آگاہی کے نظا م پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، این ڈی ایم اے کی جانب سے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کی تکنیکی اور صلاحیتی دائرہ کار پر بھی بریفنگ دی گئی، برطانوی ہائی کمشنر کو این ڈی ایم اے کے آفات سے نمٹنے اور خطرات کی پیشگی تشخیص کے حوالے سے ڈیجیٹل پورٹلز سے آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے قومی سطح پر آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک میں ادارے کے کلیدی کردارپر بریفنگ دی، وفد کو2026کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات پر بھی بریفنگ دی گئی، این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلی کیشن اورپیشگی آگاہی اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ۔
برطانوی ہائی کمشنر نے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہا، ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کا این ای او سی دنیا کے بہترین ایمر جنسیز سینٹر میں سے ایک ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور کلائمیٹ ریزیلینس میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں افسران کے تقرر وتبادلے