امریکی بحریہ کی ڈرون بوٹ نے عمان ساحل کے قریب حادثے کا شکار عملے کے ارکان کو بچا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کی ایک ڈرون بوٹ نے گزشتہ رات عمان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے امریکی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا ہے۔
سینٹکام کے مطابق امریکی عسکری تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا جس میں امریکی بحریہ کے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ کے سسٹمز پر مشتمل خصوصی یونٹ نے حصہ لیا۔ سینٹکام کے مطابق، اس کامیاب ریسکیو مشن نے جنگی اور ہنگامی حالات میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مؤثر ترین آپریشنل استعمال کو ثابت کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں کمی؛ یورو، برطانوی پاؤنڈ، اماراتی درہم نے روپے کو پچھاڑ دیا