فیفا ورلڈ کپ: صومالی فٹبال ریفری کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے نامزد ریفری کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا۔
صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو میامی ائیرپورٹ پہنچنے پر داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور انہیں امریکہ سے واپس بھیج دیا گیا۔
امریکی حکام نے ریفری کو ترکیہ واپس جانے والی پرواز پر بٹھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا, صومالی سفارتخانے نے ریفری کو سفارتی پاسپورٹ بھی فراہم کیا تھا۔
مزید پڑھیں:سب سے چھوٹا ملک فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچ گیا، دنیا حیران رہ گئی
واضح رہے کہ دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔
امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔