اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ڈیڑھ ارب سے زائد مختص

Jun 09, 2023 | 22:04:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ڈیڑھ ارب سے زائد مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں 1ارب 54 کروڑ 33لاکھ 22ہزار روپے کا بجٹ مختص  کر دیئے گئے۔

بجٹ 2023-24  کے  دستاویز   کے مطابق  ہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادائیگیوں کیلئے 1ارب 27کروڑ 50لاکھ روپے مختص  جبکہ روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے 19کروڑ 34لاکھ 90ہزار مختص کئے گئے۔

ان دستاویز کے مطابق ملازمین کے ریٹائرمنٹ بینیفٹس کی مد میں 97لاکھ 79ہزار ،مختلف گرانٹس ، سبسڈیز اور رائٹ آف لونز کی مد میں پانچ لاکھ روپے،مختلف اثاثہ جات کیلئے پانچ کروڑ 29لاکھ چھیالیس ہزار روپے مختص  جبکہ ریپئرنگ اور مینٹیننس اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 15لاکھ 50ہزرا روپے مختص  کئے گئے۔