استحکام پاکستان پارٹی: جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے معاملات طے پاگئے

Jun 09, 2023 | 12:42:PM
استحکام پاکستان پارٹی: جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے معاملات طے پاگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متحرک ہیں اور اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کریں گے جہاں انہیں پارٹی میں اہم عُہدہ دیے جانے کا امکان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: استحکام پاکستان میں شمولیت کے بعد فواد چودھری کو اہم ٹاسک مل گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔