آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

Jun 09, 2021 | 20:32:PM
آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، وزیراعظم آزادکشمیر اگلے انتخابات میں مظفر آباد کے دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے آزادکشمیر الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کے نام جاری کردیئے،مسلم لیگ ن نے 45 حلقوں میں سے 38 پر امیدوار نامزد کردیئے،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر دو حلقوں سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے،راجہ فاروق حیدر ایل اے 32 اور ایل اے 33 سے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔
سپیکر آزادکشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر بھی دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ،شاہ غلام قادر ایل اے 25 اور ایل اے 26 سے الیکشن لڑیں گے ۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کیلئے250 امیدواروں کا انٹرویو کیا 9 حلقوں کیلئے امیدوار تاحال فائنل نہ ہوسکے ،ایل اے 22 ،21 اور 28 سے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا، اسی طرح ایل اے 41 ،40 ، 34 اور 45 کے ٹکٹ بھی بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف 3 درخواستیں مسترد