شمالی وزیرستان:11سالہ طالبعلم سکول سے واپس آتے اغوا 

Jun 09, 2021 | 15:38:PM
شمالی وزیرستان:11سالہ طالبعلم سکول سے واپس آتے اغوا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ حدی سے 11 سالہ طالب علم نظیراللہ کو نامعلوم افراد نےاغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بچہ جس کا نام نذیر اللہ بتایا جا تا ہے سکول سے واپس آرہا تھا مین میرانشاہ بنوں شاہرہ پر 4 نا معلوم افراد نے اغوا کیا ہے۔نٓذیراللہ کی رہائی کے لئے سکول کے اساتذہ اور طلباء نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ 

مظاہرین نے کہا ہے کہ آج نذیر اللہ کو اغواہ کیا گیا ہے کل اور طالبعلم بھی اغواہو سکتے ہیں ،نذیراللہ کی رہائی کے لئے سکول کے اساتذہ اور طلباء کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، طلباء نے مین میرانشاہ بنوں شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کےلئے بند کردیا ہے۔

 طلباء اور مظاہرین نے کہا ہے کہ جب تک نذیر اللہ  کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    سوات:سوزوکی کار گہری کھائی میں جا گری، 16زخمی