آنکھوں پر پٹی باندھ کر کٹنگ کرنیوالےحجام کی دھوم مچ گئی

Jun 09, 2021 | 13:16:PM
آنکھوں پر پٹی باندھ کر کٹنگ کرنیوالےحجام کی دھوم مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مختلف ڈیزائن میں کٹنگ کرتے حجام تو آپ نے دیکھیں ھوں گے مگر آنکھوں پر پٹی باندھ کر خوبصورت سٹائل کی کٹنگ کرنے والا حجام نہیں دیکھا ہو گا، ایسا ہی ایک حجام خانیوال میں اپنے مہارت دیکھانے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والا بلاپریمی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کٹنگ کرتا ھے۔ بلاپریمی نے بتایا کہ نوجوان مختلف سٹائل میں کٹنگ کروانے دور دراز سےاس کے پاس آتے ھیں۔حجام نے یہ بھی بتایا کہ اسے بچپن سے شوق تھا کہ کچھ مختلف کروں اس لئے بہت محنت سے یہ کام سیکھا۔

خیال رہے کہ حجام بلا پریمی آنکھوں پر پٹی باندھےمگر قینچی اور ہاتھ پھر بھی تیز چلاتا ھے، صرف یہی نہیں بلکہ جس سٹائل کی فرمائش کریں حجام آنکھوں پر پٹی باندھ کر وہ سٹال بالوں کا بنا دیتا ھے۔ہم  یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بلا پریمی عام حجام کی نسبت کٹنگ بھی جلدی کر دیتا ھے۔آنکھوں پر پٹی باندھ کر کٹنگ اس نوجوان حجام کا ہی خاصہ ھے۔

یہ بھی پڑھیں:    پانی ٹیسٹ کرنے کا کام بند ، زہر گھولنے کی کھلی چھٹی