بالی وڈ اداکارہ شویتا تیواری کو سیٹ پر لوگ کیا کہتے ہیں؟

Jun 09, 2021 | 00:00:AM
بالی وڈ اداکارہ شویتا تیواری کو سیٹ پر لوگ کیا کہتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ فلموں اور بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کا کہنا ہے کہ انہیں انڈین ریئلٹی ٹیلی ویژن سیریز خطروں کے کھلاڑی 12 کے سیٹ پر تمام لوگ ماما کہہ کر پکارتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری نے انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں جہاں وہ شو کے لئے میک اپ کروا رہی ہیں وہاں میک اپ مین انہیں ماما کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ شویتا اس سے پوچھتی ہیں تم وعدہ کرتے ہو کہ مجھے مزید خوبصورت بنا دو گے، تو وہ جواب دیتا ہے کہ او یس ماما۔
جس کے بعد شویتا کیمرے کی جانب دیکھ کر کہتی ہیں کہ اگر آپ لوگوں کو میری عرفیت معلوم نہیں تو یہاں خطروں کے کھلاڑی میں مجھے تمام لوگ ماما کہہ کر بلاتے ہیں۔ 


واضح رہے کہ شویتا ان دنوں ایڈونچر ریئلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 کی شوٹنگ کے لئے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بچے میری اولین ترجیح ہیں، ساری توجہ ان پر مبذول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ڈاکٹرکی گانا گاتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول