خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں:احسن خان

عورت کو اتنا خود مختار بنانا چاہیئے کہ وہ مرد کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی گزار سکے

Jul 09, 2025 | 14:16:PM
خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں:احسن خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکار اور میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیں عورتوں کو اتنا مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے کہ وہ مرد کے نہ ہونے کے بعد بھی زندگی باآسانی گزار سکیں۔
اداکار احسن خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں بلکہ انہیں تعلیم، کام اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی ترقی اس وقت ہی ممکن ہے جب خواتین خود پر اعتماد کرنا سیکھیں اور اپنی زندگی کے فیصلوں میں خود کو مرکزی حیثیت دیں،یہ سوچ محض جدید دور کا نظریہ نہیں بلکہ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے، جہاں خواتین کو ہمیشہ باعزت مقام اور خود مختاری دی گئی ہے اس لیے یہ سوچ کہ خواتین کو مردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، نہ صرف غیر منصفانہ  بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار
احسن خان نے واضح کیا کہ ان کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ خواتین اپنے کلچر اور اپنے روایات سے دور ہوجائیں بلکہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں اور خود مختار بنیں تاکہ انہیں اگر طلاق ہوجائے یا ان کا شوہر دنیا میں نہ رہے تب بھی وہ زندگی کو گزار سکیں اور گھر کے علاوہ باہر کے معاملات زندگی سے بھی بخوبی واقف ہوں۔