لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی ہیں۔
سپریم کورٹ میں دائرکی گئی اپیلوں میں پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ اپیلوں پر فیصلے تک پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے اقدامات معطل کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستیں،پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کیخلاف ہے، ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا مسلمہ طریقۂ کار موجود ہے، صدر مملکت کو سنیارٹی طے کرنے کی ہدایت کرنے کی آئین میں گنجائش نہیں۔