پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

Jul 09, 2022 | 15:18:PM
سی ٹی ڈی،پنجاب،کارروائیاں،دہشتگرد ،گرفتار،اسلحہ برآمد
کیپشن: دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی بم ڈیوائس برآمد/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی نے بروقت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

 محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، پنڈی اور گوجرانوالہ، تینوں شہروں سے 2،2، دہشتگردوں کو گرفتار  کیا گیا  ہے۔

 سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی بم ڈیوائس برآمد کی گئی ہیں۔