عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلی جھلک جاری 

Jul 09, 2021 | 20:41:PM
عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلی جھلک جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ‘رفتہ رفتہ’ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔ گلوکار عاطف اسلم کی اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔ 

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘محبت کو اس طرح محسوس کریں جیسے کبھی نہ کی ہو۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

میوزک ویڈیو کے اس پوسٹر کو اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایات حسام بلوچ نے دی ہیں ،میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنے کا طریقہ مداحوں کو بھا گیا