ملتان : لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 09, 2021 | 00:47:AM
ملتان : لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان میں تھانہ قطب پور کے علاقہ میں لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شکیل ولد محمد فلک شیر قوم پھل سے ہوئی ہے اور وہ اسلام نگر ملتان کا رہائشی ہے۔ملزم نے تھانہ قطب پور کے علاقے میں گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی کو ہراساں کیا تھا اور تھپڑ مار کر نیچے گرا دیا تھا۔


سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے وقوعہ کا نوٹس ہوئے بروقت مقدمہ درج کر کے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ قطب پور میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجنبی شخص نے خاتون کے موٹرسائیکل پر بیٹھنے سے انکار پر کیا کیا۔۔ ویڈیو وائرل