اجنبی شخص نے خاتون کے موٹرسائیکل پر بیٹھنے سے انکار پر کیا کیا۔۔ ویڈیو وائرل

Jul 08, 2021 | 21:39:PM
اجنبی شخص نے خاتون کے موٹرسائیکل پر بیٹھنے سے انکار پر کیا کیا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی مسائل کے باعث خواتین کو رزق کی تلاش میں گھروں سے نکلنا پڑتا ہے لیکن کچھ درندہ صفت لوگ ان کی اس مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں راستے اور چوراہوں پر ہراساں کرتے ہیں جس کی مثال اس ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی اکیلی گلی میں چلتی ہوئی جارہی ہے اور پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص آتا ہے جو کہ لڑکی کے پا س آہستہ ہو کر موٹر سائیکل پر بیٹھنے کیلئے کہتا ہے ، لڑکی اسے نظر اندازکرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ پیچھے ہٹنے کیلئے تیار ہی نہیں ہوتا جس پر لڑکی پتھر اٹھا کر مارتی ہے۔
 پتھر کھانے کے بعد وہ سیدھا آگے نکل جاتاہے اور گلی میں مڑ جاتاہے لیکن وہ جانے کی بجائے واپس مڑ آتاہے اور لڑکی اسے دیکھ کر اپنا رخ دوسری جانب کرتی ہے اور تیزی سے چلتی ہے لیکن یہ درندہ صفت انسان اسے زور سے گردن پر تھپڑ مارتا ہے جس سے وہ زمین پر گر جاتی ہے۔

پنجاب پولیس نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس شخص کی تلاش شروع کر دی ہے اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مقامی پولیس متاثرہ لڑکی سے رابطے میں ہے،اس کوگرفتار کرنے کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھی ، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ