وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ریلی میں جانے والے کئی کارکن اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج کراچی جا کر جو ریلی نکالی اس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ جیب کترے بھی شامل ہو گئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ریلی میں جانے والے کئی کارکن اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ریلی میں جیب کتروں کے ہاتھوں لٹ جانے والے درجنوں افراد اپنی جیب کٹنے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے ایئر پورٹ تھانے پہنچ گئے
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج کراچی ائیر پورٹ پر پہنچے تو سندھ حکومت کے وزیر اور پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سعید غنی نے ان کا رسمی استقبال کیا لیکن اس کے بعد حکومت نے ان کے کسی کام میں مداخلت نہیں کی۔ سہیل آفریدی ائیر پورٹ سے اپنے کارکنوں کی ریلی لے کر پی ٹی آئی کے دفتر تک گئے۔
سہیل آفریدی کی ریلی میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد کے تھانے پہنچنے کے بعد انکشاف ہوا کہ ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ کراچی کے ماہر جیب تراش بھی شامل تھے۔
سہیل آفریدی کی ریلی کے دوران جیب کتروں کی چاندی ہوگئی۔ میڈیا ترپورٹس کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کے باعث چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں؟وزیر تعلیم کی رائے پر عوام نے فیصلہ سنادیا
جیب کتروں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے درجنوں افراد اپنی جیب کٹنے کی رپٹ کٹانے کے لیے ایئر پورٹ تھانے پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق عوام نے ایک جیب تراش کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 4 موبائل فون برآمد کر کے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دی۔ لیکن بعد میں یہ سامنے آیا کہ ریلی میں موجود جیب تراش کئی تھے جن میں سے صرف ایک ہی پکڑا گیا۔

جیب تراشوں کے ہاتھوں موبائل فون اور پرس سے محروم ہونے والوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔
متاثرین نے بتایا کہ جیب کتروں نے ایئر پورٹ سے شہریوں کی جیبیں صاف کرنا شروع کیں اور شارع فیصل پر رش میں بھی اپنا کام دکھایا۔
ایک شہری نے بتایا کہ میرا پرس، دیگر ساتھیوں کے موبائل اور پرس بھی گئے۔ میرے پرس میں اہم دستاویزات اور قیمتی اشیا تھیں۔ اس شہری کے مطابق دو درجن سے زائد افراد سے پرس اور موبائل فون اڑا لئے گئے ہیں۔ تاہم 7 افراد رپورٹ درج کرانے تھانے آئے ہیں۔